پاکستان نیوزی لینڈ ٹی 20سیریز،پہلا میچ کل کھیلاجائےگا

پاکستان نیوزی لینڈ ٹی 20سیریز،پہلا میچ کل کھیلاجائےگا
کیپشن: پاکستان نیوزی لینڈ ٹی 20سیریز،پہلا میچ کل کھیلاجائےگا

ایک نیوز : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ٹی20سیریز کا پہلا میچ کل راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق پاک نیوزی لینڈ ٹی20سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی کردی  گئی ۔ بابر اعظم اور بریسویل نے فوٹو شوٹ کرایا۔

جبکہ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے پہلے میچ میں جیت کے لیے پریکٹس سیشن میں خوب پسینہ بہایا۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے پہلے میچ کے لیے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں بیٹنگ، باولنگ اور فیلڈنگ کے بھرپور پریکٹس سیشن کیے
  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اب تک 39 ٹی20انٹرنیشنل میچز کھیلے جا چکے ہیں پاکستان نے21جبکہ نیوزی لینڈ نے 17 میچز جیت رکھے ہیں، دونوں ٹیموں کے درمیان ایک میچ بے نتیجہ رہا ہے۔