سونےکی قیمت میں بڑی کمی

سونےکی قیمت میں بڑی کمی
کیپشن: Big drop in gold price

ایک نیوز:صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی۔
 سونے کی فی تولہ قیمت میں 2000 روپے کی کمی ہونےسے سونا 2 لاکھ 41 ہزار 900 روپے فی تولہ ہوگیا،10 گرام سونے کی قیمت میں 1715 روپے کی کمی ہونےسے 10 گرام سونا 2 لاکھ 7 ہزار 390 روپے کا ہوگیا۔

 عالمی مارکیٹ میں سونا 19 ڈالر کی کمی سے 2316 ڈالر فی اونس کا ہوگیاجبکہ  چاندی کی فی تولہ قیمت 20 روپے کمی سے 2 ہزار 630 روپے ہوگئی۔