پنجاب میں آج بھی طوفانی بارشوں کاالر ٹ جاری

پنجاب میں آج بھی طوفانی بارشوں کاالر ٹ جاری
کیپشن: The alert of stormy rains continues in Punjab today

ایک نیوز:پی ڈی ایم اےنےپنجاب کےمختلف اضلاع میں آج بھی طوفانی بارشوں کاالر ٹ جاری کردیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اےکاکہناہےکہ گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کے امکانات ہیں،مری، گلیات، راولپنڈی ، اٹک، جہلم ،چکوال ، منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ ، گجرات میں بارشیں ہوں گی۔حافظ آباد، سیالکوٹ ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ ، فیصل آباد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی بارش کا امکان ہے ۔جھنگ، خوشاب ، سرگودھا، میانوالی، پاکپتن اور ساہیوال میں بارشیں ہوں گی۔

 ترجمان پی ڈی ایم اےکاکہناہےکہ کل سے بارشوں کا سلسلہ ختم ہو جائے گا اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ بیشتر اضلاع میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوگی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر انتظامیہ چوبیس گھنٹے الرٹ ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی واضح ہدایات ہیں کوتاہی یا غیرذمہ داری ہرگز برداشت نہیں ۔ نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کو یقینی بنایا جائے۔ 
 ترجمان پی ڈی ایم اےکاکہناہےکہ شہریوں سے گزارش طوفان میں بجلی کے کھمبوں سے دوررہیں ۔ آسمانی بجلی سے بچاؤ کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں ۔خراب موسم کی صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔ایمرجنسی میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔