پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز میں مشترکہ جنگی مشقوں کا انعقاد

پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز میں مشترکہ جنگی مشقوں کا انعقاد
کیپشن: Conducting joint combat exercises between Pakistan Army and Royal Saudi Land Forces

ایک نیوز: پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کے درمیان عسکری تعاون کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ جنگی مشقوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ مشقوں کے لئےرائل سعودی لینڈ فورسز کا دستہ لاہور ایئر بیس پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے اعلی فوجی حکام نے ایئربیس پر سعودی فورسز کا پرتپاک استقبال کیا۔ دونوں افواج مشترکہ مشقی تربیت اوکاڑہ گیریژن اور خیرپور ٹامیوالی میں کریں گی۔ 

مشترکہ مشقی تربیت 45دن تک جاری رہے گی۔ مشقوں کا مقصد ایک جامع تربیتی پروگرام کے ذریعے عسکری تربیت، ہنر اور مہارت سے استفادہ کرنا ہے۔