2018 میں تھائی لینڈ کے غار سےریسکیو ہونے والا لڑکا برطانیہ میں چل بسا

2018 میں تھائی لینڈ کے غار سےریسکیو ہونے والا لڑکا برطانیہ میں چل بسا
کیپشن: In 2018, a boy rescued from a cave in Thailand died in the UK

ایک نیوز:2018 میں تھائی لینڈ کے غار سے ریسکیو کیے جانے والے 12 لڑکوں میں شامل ایک لڑکا برطانیہ میں دم توڑ گیا۔

 دوانگ پیچ پرومتھیپ اتوار کو اپنے ہاسٹل میں بے ہوش پایا گیا تھا جس کے بعد اسے اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی موت واقع ہوگئی۔دوانگ پیچ پرومتھیپ تھائی لڑکوں کی اس فٹ بال ٹیم کا کپتان تھا، جو صوبہ چینگ رے میں 9 دن تک غار میں پھنسے رہے تھے۔ انہوں نے 9 دن اندھیرے میں بغیر کھائے پیے گزارے تھے۔ماہر غوطہ خوروں نے انہیں ریسکیو کیا تھا۔ ان کے ریسکیو کی خبریں پوری دنیا کے میڈیا کی ہیڈلائنز بنی تھیں۔

نیٹ فلیکس پر ان کے ریسکیو کے حوالے سے گزشتہ سال ایک منی سیریز بھی دکھائی گئی تھی۔