عدالت نےعلی امین گنڈاپورکوجاری الیکشن کمیشن کےنوٹس کو معطل کردیا

عدالت نےالیکشن کمیشن کےنوٹس کو معطل کردیا
کیپشن: The court suspended the Election Commission's notice

ایک نیوز:پشاورہائیکورٹ نےوزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکوجاری الیکشن کمیشن کےنوٹس کومعطل کردیا۔
تفصیلات کےمطابق الیکشن کمیشن نوٹس کے خلاف وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

کیس کی سماعت پشاورہائیکورٹ کے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی ۔
وزیراعلی علی امین گنڈپور کے وکیل سید سکندر حیات شاہ اور ملک سمیع اللہ ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے الیکشن کمیشن کا نوٹس معطل کردیااورعدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیا۔