ایل این جی کیس،شاہدخاقان کیخلاف نیب نےریفرنس واپس لےلیا

ایل این جی کیس،شاہدخاقان کیخلاف نیب نےریفرنس واپس لےلیا
کیپشن: LNG case, NAB withdraws reference against Shahid Khaqan

ایک نیوز:ایل این جی کیس میں سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کےخلاف نیب نےریفرنس واپس لےلیا۔
تفصیلات کےمطابق احتساب عدالت اسلام آبادمیں شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس میں نیب نےکیس واپس لےلیا۔

کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی،شاہد خاقان عباسی وکلاء کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔
نیب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ریفرنس واپس لے لیا، نیب کی طرف سے درخواست دائر کر دی گئی۔
 ڈپٹی پراسیکیوٹر اظہر مقبول کاکہناتھاکہ نیب شاہد خاقان عباسی کے خلاف ریفرنس واپس لے رہا ہے۔
  عدالت نے نیب کی ریفرنس والپس لینے کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔
ایل این جی کیس میں عدالت نےشاہد خاقان عباسی اورمفتاح اسماعیل سمیت تمام ملزمان کو بری کردیا۔