وفاقی کابینہ کاآج ہونےوالااجلاس ملتوی

وفاقی کابینہ کاآج ہونےوالااجلاس ملتوی
کیپشن: Today's meeting of the federal cabinet has been postponed

ایک نیوز:وفاقی کابینہ کاآج ہونےوالااجلاس ملتوی کردیاگیا۔
ذرائع کےمطابق وفاقی کابینہ کااجلاس وزیراعظم محمدشہبازشریف کی سعودی عرب سے واپسی میں تاخیر کی وجہ سے اجلاس ملتوی کیا گیا ۔

واضح رہےکہ وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت دن گیارہ بجے ہوناتھا، اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوناتھا۔ اجلاس میں سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جاناتھا۔ کسانوں کو گندم کی فروخت میں درپیش مشکلات اور ان کے مسائل کا جائزہ لیا جاناتھا۔