نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کااعلان بچوں نے کیوں کیا؟کرکٹ حلقے حیران

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کااعلان بچوں نے کیوں کیا؟کرکٹ حلقے حیران
کیپشن: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کااعلان بچوں نے کیوں کیا؟کرکٹ حلقے حیران

ایک نیوز: نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان دو بچوں سے پریس کانفرنس میں کروایا۔
 سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے بتایا کہ ٹیم کے اعلان کے لیے دو بچوں کو پریس کانفرنس کے لیے بھیجا تھا، ایک بچے کا نام انگس جب کہ بچی کا نام ماٹلڈا ہے۔
ان دو بچوں نے نیوزی لینڈ کی ٹی-20 ورلڈکپ 2024 کی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرکے سب کو حیرت زدہ کردیا، دنیائے کرکٹ میں ٹیم کے اعلان کا یہ انوکھا اور نرالہ واقعہ ہے، جسے کافی سراہا جا رہا ہے۔