سابق صدر ٹرمپ کیخلاف مجرمانہ مقدمے کا آغاز

سابق صدر ٹرمپ کیخلاف مجرمانہ مقدمے کا آغاز
کیپشن: The start of the criminal case against former President Trump

ویب ڈیسک:امریکا میں پہلی بار سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مجرمانہ مقدمے کا آغاز ہوگیا۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف فحش فلموں کی اداکارہ کو زبان بند رکھنے کیلئے رقم دینے کا مقدمہ تلوار بن کر لٹکنے لگا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فحش اداکارہ اسٹارمی ڈینیئلز کو رقم دینے کے مقدمے میں مجرمانہ ٹرائل شروع ہوگیا اور اب مقدمے میں جیوری اراکین کا چناؤ ہوگا۔ٹرمپ پر الزام ہے کہ اُنہوں نے 2016 کے صدارتی انتخاب سے پہلے اسٹارمی ڈینیئلز کو خاموش رہنے کیلئے ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر دیے تھے اور اُس رقم کی ادائیگی کو چھپانے کیلئے اپنے کاروباری ریکارڈ میں جھوٹ بولا تھا۔
سابق امریکی صدر ٹرمپ نے اِن الزامات کو مسترد کیا ہے۔تاہم اب جیوری فیصلہ کرےگی کہ ٹرمپ نےمالی بدعنوانی تونہیں کی، یہ فیصلہ بھی ہوگا کہ ٹرمپ نےاداکارہ کوایک لاکھ 30 ہزار ڈالر چُھپا کرتو نہیں دیے؟