اسرائیلی وزیراعظم نے جنگ ختم کرنے کی پیشکش مسترد کردی

اسرائیلی وزیراعظم نے جنگ ختم کرنے کی پیشکش مسترد کردی
کیپشن: اسرائیلی وزیراعظم نے جنگ ختم کرنے کی پیشکش مسترد کردی

ویب ڈیسک :اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے حماس کی جانب سے پیش کی گئی جنگ کے خاتمے کی تجویز کو مسترد کر دیا۔

تفصیلات کےمطابق اسرائیلی وزیراعظم نے اعلان کیا کہ  حماس کی جانب سے ہتھیار ڈالنے کی شرائط کو یکسر مسترد کرتا ہوں، اگر ہم پیشکش قبول کرتے ہیں، تو ہم اپنے شہریوں کی حفاظت کی ضمانت نہیں دے پائیں گے، ہم انخلا کرنے والوں کو بحفاظت گھر نہیں لا سکیں گے اور آئندہ بھی 7 اکتوبر جیسا واقعہ پیش آسکتا ہے۔

 اس سے قبل  اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنی پارٹی کے ارکان سے خطاب میں کہا کہ حماس کے خلاف جنگ میں شدت لائیں گے۔ غزہ میں جنگ جلد ختم نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں آنے والے دنوں میں لڑائی کو مزید تیز کریں گے۔ یہ ایک طویل لڑائی ہوگی۔ غزہ میں کارروائی کرنے والے اسرائیلی فوجی بھی طویل جنگ کےحق میں ہیں۔اس سے قبل  امریکی وزیر خارجہ نے بیان میں کہا تھا کہ اسرائیل کو اپنے حملوں کی شدت کم کرنی چاہیے۔