فلک شبیر کا نیا گانا ریلیز، اہلیہ سارہ خان کا بولڈ انداز

فلک شبیر کا نیا گانا ریلیز، اہلیہ سارہ خان کا بولڈ انداز
کیپشن: Flickr Shabbir new song release, wife Sara Khan's bold style

ایک نیوز:پاکستانی نوجوان گلوکار فلک شبیر کا نیا گانا ’’پیار دا سہارا‘‘ ریلیز ہوگیا، جس میں سارہ خان بھی ان کے ساتھ نظر آئیں گی۔


پاکستانی گلوکار فلک شبیر کا نیا گانا یوٹیوب پر ریلیز کردیا گیا، جس کا ٹائٹل ’’پیار دا سہارا‘‘ ہے، گانے کی ویڈیو میں سارہ خان شوہر کے ساتھ ایک بار پھر نظر آئیں گی، نئے گانے میں ان کا انداز کافی منفرد اور بولڈ دیکھنے میں آیا ہے۔

 فلک شبیر کا گانا ویلنٹائنز ڈے پر ریلیز کیا گیا ہے، پیار دا سہارا (Pyaar Da Sahara) انہوں نے خود لکھا اور گایا ہے جبکہ گانے کی ڈائریکشن عدنان قاضی اور موسیقی علی مصطفیٰ نے ترتیب دی ہے۔

گانے کی میوزک ویڈیو کو بلوچستان میں واقع ہنگول پارک میں فلک شبیر اور سارہ خان نے رومانوی انداز میں شوٹ کروایا۔

سوشل میڈیا پر اس گانے کے وائرل ہونے کے ساتھ ساتھ سارہ کا بولڈ انداز بھی چرچوں کا حصہ بن رہا ہے۔