بالی وڈ سپر اسٹار عامر خان نے کامیابی کا راز بتادیا

بالی وڈ سپر اسٹار عامر خان نے کامیابی کا راز بتادیابالی وڈ سپر اسٹار عامر خان نے کامیابی کا راز بتادیا
کیپشن: بالی وڈ سپر اسٹار عامر خان نے کامیابی کا راز بتادیا

ویب ڈیسک: بالی وڈ سپر اسٹار عامر خان کاکہنا ہے کہ پرفیکشن نہیں بلکہ جادو کے پیچھے دوڑتا ہوں۔
عامر خان کو بالی وڈ میں مسٹر پرفیکشنسٹ کہا جاتا ہے جس کی وجہ ان کی جاندار اداکاری ہے اور یہی وجہ ہے کہ ان کی فلمیں باکس آفس پر کئی 100 کروڑ کماتی ہیں۔حال ہی میں عامر خان نے پہلی بار کامیڈی شو میں شرکت کی اور اپنی زندگی کے کئی رازوں سے پردہ اٹھایا ہے۔
شو میں گفتگو کرتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھاکہ لوگ مجھے پرفیکشنسٹ بولتے ہیں، مجھے اس پر اعتراض نہیں ہے اچھی بات ہے لیکن سچائی یہی ہے کہ میں پرفیکشنسٹ نہیں ہوں کیونکہ پرفیکشسٹ ہونا بوریت ہے، ہر چیز صحیح کرو میں اس کو مانتا ہی نہیں ہوں میں جادو کو مانتا ہوں۔
ان کا مزید کہناتھاکہ ’میں جس چیز کے پیچھے دوڑتا ہوں وہ پرفیکشن نہیں بلکہ وہ جادو ہے اور میں جادو کے پیچھے دوڑتا ہوں‘۔