بیساکھی پنجاب کی منفرد ثقافت کی پہچان ہے،مریم نواز

 بیساکھی پنجاب کی منفرد ثقافت کی پہچان ہے،مریم نواز
کیپشن:  بیساکھی پنجاب کی منفرد ثقافت کی پہچان ہے،مریم نواز

ایک نیوز:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کاکہنا ہے کہ  بیساکھی پنجاب کی منفرد ثقافت کی پہچان ہے۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا بیساکھی پر پیغام میں کہنا تھاکہڈھول کی تھاپ پر درانتی سے گندم کی سنہری فصل کاٹ کر بیساکھی کاآغاز ہوتا ہے تو خوشیاں ہر سو پھیل جاتی ہیں۔  بیساکھی خوشیوں سے مہکتا تہوار ہے،سب بہن بھائیوں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں-  پنجاب میں بیساکھی منانے کےلئے آنے والے سکھ بہن بھائیوں کو جی آیاں نوں ، ۔ پہلے پاکستانی پھر ٹھیٹھ پنجابی ہوں، پنجاب دل میں بستا ہے۔ میرے پنجاب کا ہر فرد بیساکھی کی خوشی میں برابر کا شامل ہے -

مریم نواز کاکہنا تھاکہ  پنجابی تہواربیساکھی کو سرکاری طور پر باقاعدہ منانے کا آغاز کررہے ہیں۔ دنیا بھر سے آنے والی سکھ برادری کے لیے حسن ابدال ۔ننکانہ صاحب کرتار پور اور لاہور میں بیساکھی کی خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا گیاہے ۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ بیساکھی کی خوشیوں کو سدا قائم دائم رکھے ۔ پنجاب میں سکھ یاتریوں کو مذہبی اور ثقافتی سیا حت کے لئے بہترین ماحول اور سہولتیں دے رہے ہیں۔