پی ٹی آئی انٹرپارٹی الیکشن کل سماعت کیلئے مقرر

پی ٹی آئی انٹرپارٹی الیکشن کل سماعت کیلئے مقرر
کیپشن: پی ٹی آئی انٹرپارٹی الیکشن کل سماعت کیلئے مقرر

ایک نیوز:الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف انٹراپارٹی الیکشن کل سماعت کیلئے مقرر کردیاگیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن کا پانچ رکنی بنچ کل پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کا کیس سنےگا ۔الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے نئے انٹراپارٹی انتخابات پر اعتراض عائد کئے تھے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر تحریک انصاف کے نئے انٹرا پارٹی انتخابات پر اعتراضات عا ئد کرتے ہوئے30اپریل کیلئے نوٹس جاری کیاتھا۔