نوازشریف چین سے واپس پاکستان پہنچ گئے

نوازشریف چین سے واپس پاکستان پہنچ گئے
کیپشن: نوازشریف چین سے واپس پاکستان پہنچ گئے

ایک نیوز :پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف 7 روزہ نجی دورے مکمل کرنے کے بعد  چین سے واپسی پہنچ گئے وزیر اعظم شہباز شریف 22 اپریل کو اپنے نواسے جنید صفدر کے ہمراہ چین روانہ ہوئے تھے ۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف دورہ چین مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے قائد نواز شریف 22 اپریل کو اپنے نواسے جنید صفدر اور دیگر افراد کے ہمراہ چین روانہ ہوئے تھےنواز شریف ایک چینی کمپنی کی ایئرلائنز کے ذریعے چائنہ سے پاکستان پہنچے  سابق وزیر اعظم نواز شریف نے  اپنے دورہ کے دوران چین کی حکومتی  شخصیات سمیت چین کی بڑی سرمایہ کار کمپنیوں کی شخصیات سے ملاقات کی نواز شریف نے  چین میں قیام کے دوران مختلف سرکاری شخصیات سے سی پیک منصوبے سمیت مالیاتی اداروں کے کرتا دھرتا سے مالی معا ملات پر بات چیت کی۔