پاکستانیوں نے 1ارب 30کروڑ  ڈالرکے موبائل خرید ڈالے

 موبائل فون کی درآمد میں 181 فیصد اضافہ 
کیپشن:  موبائل فون کی درآمد میں 181 فیصد اضافہ 

ایک نیوز :پاکستانیوں نے 9ماہ کے دوران 1ارب 30کروڑ ڈالر کے موبائل فون خرید ڈالے

 ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ جولائی تا مارچ  پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں 181فیصد اضافہ ہوا۔ماہانہ بنیادوں پر مارچ میں موبائل کی درآمد میں 4.87فیصد کمی ہوئی۔

ایف بی ایس کے مطابق مارچ میں 153.051ملین ڈالر جبکہ فروری میں 160.90ملین ڈالر کے فون درآمد ہوئے۔