میڈیا اتھارٹی کا مجوزہ بل زبردستی منظور ہوا تو عدالت جائیں گے: بلاول بھٹو

میڈیا اتھارٹی کا مجوزہ بل زبردستی منظور ہوا تو عدالت جائیں گے: بلاول بھٹو
لاہور: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت نے میڈیا اتھارٹی کا مجوزہ بل زبردستی منظور کرایا تو عدالت جائیں گے، شہبازشریف سمیت تمام اپوزیشن رہنماؤں کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔

اسلام آباد میں پی ایم ڈی اے کے خلاف پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم حکومت کو کسی کےحق روزگار پر ڈاکہ مارنے نہیں دیں گے۔انہوں نے کہاکہ خدشہ ہے کہ حکومت پارلیمنٹ کے کسی مشترکہ اجلاس میں میڈیا اتھارٹی کا بل پاس کرائے گی۔

بلاول نے کہاکہ جن صحافیوں پر حملے ہوئے جب تک وہ مطمئن نہیں ہوتے ہم مطمئن نہیں ہونگے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ شہبازشریف سمیت تمام اپوزیشن رہنماؤں کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، قائدحزب اختلاف وقتاً فوقتاً ہمیں اعتماد میں لیتے ہیں۔ پی پی چیئرمین نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کا احترام کرتے ہیں ان سے کوئی ذاتی اختلاف نہیں ہے۔