عدالت نے نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کانوٹیفکیشن معطل کردیا

عدالت نے نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کانوٹیفکیشن معطل کردیا
کیپشن: The court suspended the notification of reduction in non-bread prices

ایک نیوز: عدالت نےوفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی  کانوٹیفکیشن معطل کردیا۔
اسلام آبادہائیکورٹ کےجسٹس طارق محمود جہانگیری نے نان بائی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر کی درخواست پر سماعت کی ۔
  درخواست گزار وکیل عمر اعجاز گیلانی اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے نمائندے عدالت میں پیش ہوئے۔

 نمائندہ ضلعی انتظامیہ نےکہا قانون میں ترمیم کی گئی تھی،ڈی سی اوز کو اختیار دیاگیاتھا۔
درخواست گزارنےموقف اختیارکیاکہ فیڈرل پرائس کنٹرول وزیر اعظم کی نگرانی میں تھی۔
نمائندہ ضلعی انتظامیہ نےکہا کنٹرولر جنرل پرائسز اینڈ سپلائزز کو وفاقی حکومت مقرر کرے گی،اسسٹنٹ کنٹرولر کو حکومت کا مجاز افسر مقرر کرے گا۔
عدالت نےاستفسارکیاکہ یہ بتائیں پنجاب میں 120 گرام کی روٹی25 روپے میں ہے۔
نمائندہ ضلعی حکومت نےکہا متعلقہ افسر موجود نہیں، پیراوائز کمنٹس دے دیتے ہیں، مناسب وقت دے دیں۔
عدالت نےآئندہ سماعت تک نوٹیفکیشن معطل کرنے کا حکم دےدیا ۔
عدالت نےہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر فریقین تفصیلی جواب عدالت میں جمع کرائیں۔
عدالت نے سماعت 6 مئی تک کیلئے ملتوی کردی ۔