سیکرٹری داخلہ سمیت دیگر فریقین کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس

سیکرٹری داخلہ سمیت دیگر فریقین کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
کیپشن: سیکرٹری داخلہ سمیت دیگر فریقین کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس

ایک نیوز:اسلام آباد ہائی کورٹ  نے فواد چودھری کیخلاف مقدمات کی فہرست پیش نہ کرنے پر سیکرٹری داخلہ سمیت دیگر فریقین کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کردیا۔

 چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی  ۔ فواد چوہدری کی اہلیہ حباء فواداور وکیل قیصر امام پیش  ہوئے۔

وکیل فواد چودھری نے کہا کہ  سیکرٹری داخلہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں فواد چوہدری کے خلاف26مقدمات کی فہرست پیش کی۔ لیکن لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب پولیس نے دس مقدمے مزید ڈال دئیے جو اسلام آباد ہائیکورٹ میں ظاہر نہیں کئے گئے۔اس اقدام سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ساتھ فراڈ کیا گیا۔

ابتدائی دلائل کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹری داخلہ اور دیگر کو نوٹسز جاری کر دئیے۔کیس کی سماعت ملتوی ، آئیندہ سماعت کی تاریخ بعد میں جاری ہوگی۔