جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑکیس،عدالت نےرپورٹ طلب کرلی

جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑکیس،عدالت نےرپورطلب کرلی
کیپشن: Judicial complex vandalism case, court sought report

ایک نیوز:جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑکیس میں عدالت نےتفتیشی سےآئندہ سماعت پررپورٹ طلب کرلی۔
بانی پی ٹی آئی،پرویزالٰہی،علی نوازاعوان ودیگرکےخلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑکیس کی انسداد دہشتگری عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کی۔
 پی ٹی آئی کارکنان وکیل سردار مصروف کے ہمراہ انسداد دہشتگری عدالت میں پیش  ہوئے۔

جج طاہرعباس سپرانےاستفسارکیاکہ پرویزالٰہی کےحوالے سے جیل کی طرف سے کوئی رپورٹ آئی ہے ۔
عدالتی عملےنےجواب میں کہاجیل سے ابھی تک کوئی رپورٹ نہیں آئی ہے۔
جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دئیے کہ اس مقدمے میں 172 ملزمان ہیں، ٹرائل جلد ختم ہو جانا چاہیے ، جو ملزمان شروع سے حاضر ہورہے ہیں ان کی حد تک عدالت حاضری ختم کردیتی،جو حاضر نہیں ہورہے ان کا کیس الگ کردیتے، کورٹ نمبر1 کا چارج ہوتا تو اس کیس کا ٹرائل ایک ہفتے میں ختم کر دیتے ، اگر ملزمان نے جرم کیا ہے تو سزا مل جائے نہیں تو بری کردیا جائے ۔
 سردار مصروف ایڈوکیٹ نےموقف اختیارکیاکہ اس مقدمے میں ملزمان سے برآمد موبائل فونز کی سپرداری کی درخواست منظور ہونے کے باجود مہنگے موبائل فونز نہیں دئیےگئے۔
عدالت نےحکم دیاکہ آئندہ سماعت پر تفتیشی اس حوالے سے رپورٹ پیش کرے ۔
عدالت نے کیس کی سماعت 17 مئی تک ملتوی کردی ۔
بانی پی ٹی آئی،پرویزالٰہی،علی نوازاعوان اوردیگرپی ٹی آئی قیادت سمیت172افرادپرتھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج ہے۔