24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 236 نئے کیسز رپورٹ

24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 236 نئے کیسز رپورٹ
ایک نیوز نیوز: کورونا وائرس میں دن بدن تیزی دیکھنے میں آرہی ہے۔قومی ادارہ صحت کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران 15ہزار 191 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ جن میں 252 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کوئی اموات نہیں ہوئی ہے لیکن 152 امراض کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔ لاہور میں کورونا سے مزید92افراد متاثر ہوئے ہیں۔ لاہور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح اعشاریہ03فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ اسلام آباد میں 24 گھنٹے میں 412 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں مزید13افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ ‏اسلام آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح3اعشاریہ16فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ کوئٹہ میں پچھلے 24 گھنٹے میں 76 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں 2 مثبت کیس رپورٹ ہوئے ہیں ۔ کوئٹہ میں مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 63 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ پشاور میں 24 گھنٹوں کے دوران 158 ٹیسٹ کیےگئے ہیں جن میں سے 2 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ کراچی میں کورونا وائرس نے اپنے پنجے گاڑلیے ہیں۔ کراچی میں ایک دن میں 9،965 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جس میں سے 111 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ11فیصد تک ریکارڈ کی گئی ہے۔