پاکستان سیمی فائنل سے فائنل : سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان آگیا

پاکستان سیمی فائنل سے فائنل : سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان آگیا
کیپشن: پاکستان سیمی فائنل سے فائنل : سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان آگیا

ایک نیوز :آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان کے میگا ایونٹ سے باہر ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر دلچسپ میمز کا طوفان آگیا۔

تفصیلات کےمطابق ایڈن گارڈنز میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ میں قومی ٹیم کی  باؤلنگ چلی نہ فیلڈنگ ، پاکستان کی ورلڈ کپ میں بدترین کارکردگی ، آخری میچ بھی ہار گیا۔انگلینڈ نے ورلڈ کپ میں اپنے آخری لیگ میچ میں پاکستان کو 93 رنز سے شکست دے دی ۔ 338 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بابر الیون پورے اوورز بھی نہ کھیل سکی اور 44 ویں اوورز میں 244 پر ڈھیر ہوگئی ۔

 گرین شرٹس کو اپنا نیٹ ریٹ بہتر کرنے کیلئے پہلے بیٹنگ درکار تھی تاہم جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور پاکستان کیلئے سیمی فائنل کے دروازے بند کردیئے۔

میگا ایونٹس کے کوالیفائی کرنے کے جانسز پر صارفین سوشل میڈیا پر دلچسپ میمز شیئر کررہے ہیں۔