’’ٹک ٹاک نے پیسے کمانے کی شرائط کو آسان کردیا

’’ٹک ٹاک نے پیسے کمانے کی شرائط کو آسان کردیا
کیپشن: ’’ٹک ٹاک نے پیسے کمانے کی شرائط کو آسان کردیا

ویب ڈیسک:مقبول پلیٹ فارم ’’ٹک ٹاک‘‘ نے صارفین کے لیے پیسے کمانے کی شرائط کو مزید آسان کر دیا ۔

 ٹک ٹاک کے مطابق  اب ایک منٹ سے زائد دورانیے کی ویڈیوز سے بھی پیسے کماناممکن ہوگا۔ ویڈیوز سےپیسے کمانے کے لیے  چند ضروری باتوں کا خیال رکھنا ہوگا۔ کسی بھی اکاؤنٹ ہولڈر کے فالوورز کی تعداد 10 ہزار ہونا لازمی ہوگی جبکہ ان کی ویڈیوز کے ویوز ایک ماہ میں ایک لاکھ تک ہونا لازمی ہوں گے۔

 ٹک ٹاک نے بتایا کہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران پلیٹ فارمز پر بعض مواد تخلیق کاروں کی ماہانہ کمائی 50 ہزار ڈالر سے بھی زائد ہوچکی ہے اور کمائی میں 250 فیصد اضافہ ہوا ہے۔واضح رہے کہ اس ویڈیو شیئرنگ ایپ کے صارفین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور اگر آپ اس میں مقبول ہونا چاہتے ہیں تو یہ جاننا ضروری ہے کہ پوسٹ کرنے کا بہترین وقت کونسا ہوتا ہے، ویسے تو ٹک ٹاک میں ٹرینڈز مسلسل بدلتے رہتے ہیں مگر یہ جاننا اہم ہوتا ہے کہ آپ کے ناظرین کس وقت سب سے زیادہ متحرک ہوتے ہیں، تاکہ ویڈیو وائرل ہوسکے۔

ناظرین کے بارے میں جاننے کا آسان طریقہ ٹک ٹاک کے بزنس اکاؤنٹ پر سوئچ کرنا ہے، ٹک ٹاک بزنس اکاؤنٹ پر سوئچ کرنا مفت ہوتا ہے اور سیٹنگز میں منیج اکاؤنٹ کے سیکشن میں اس کا آپشن موجود ہے۔