عید کے دوسرے روز بھی سنت ابراہیم کی ادائیگی کا سلسلہ جاری

عید کے دوسرے روز بھی سنت ابراہیم کی ادائیگی کا سلسلہ جاری
ایک نیوز نیوز: ملک بھر میں عید کے دوسرے روز بھی قربانی کا سلسلہ جاری ہے، غربا میں گوشت کی تقسیم کے ساتھ ساتھ گھروں میں خواتین لذیذ پکوانوں کی تیاری میں بھی مصروف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عید کے دوسرے روز بھی جہاں اجتماعی اور انفرادی قربانی جاری ہے وہیں بیشتر شہری قصابوں کے انتظار میں گھڑیاں گن رہے ہیں۔ عید قربان پر جہاں شہری لذیز پکوان سے لطف اندوز ہو رہے ہیں تو وہیں سری پائے کے شوقین افراد نے گلی محلوں میں لگائے گئے عارضی تندروں کا رخ کر لیا ہے۔
عید قربان پر کڑاہی گوشت، تکے کباب، باربی کیو کیساتھ بریانی جیسے لذیذ پکوان سے لظف اندوز ہونے کے بعد اب شہریوں نے سری پائے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ سری پائے کی بھنائی کیلئے عارضی تندوروں پر ماہر کاریگر موجود ہیں جو بڑے جانور کے سری پائے 1500 جبکہ چھوٹے جانور کے سری پائے 1000 روپے کے عوض تیارکرکے شہریوں کی عید کا مزا دوبالا کر رہے ہیں۔