بلاول بھٹو سے فلسطینی سفیرکی ملاقات،باہمی امورپرتبادلہ خیال

بلاول بھٹو سے فلسطینی سفیرکی ملاقات،باہمی امورپرتبادلہ خیال
کیپشن: بلاول بھٹو سے فلسطینی سفیرکی ملاقات،باہمی امورپرتبادلہ خیال

ایک نیوز:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے فلسطینی سفیر سفیر احمد جواد امین ربیعی کی ملاقات، پاک فلسطین تعلقات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

فلسطین کے سفیر احمد جواد امین ربیعی  نے بلاول ہاؤس میں پیپلزپارٹی قیادت سے ملاقات کی۔آصفہ بھٹو زرداری بھی موجود تھیں۔

  چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری کو فلسطین کے سفیر احمد جواد امین ربیعی نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور یاسرعرفات کی یادگار تصاویر کا فریم بھی پیش کیا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری کو فلسطین کے سفیر احمد جواد امین ربیعی نے مسجد اقصی کی یادگار تصویر اور یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کاکہنا تھاکہ  پاکستان غزہ کے معاملے پر اہلیان فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے۔اسرائیل نے غزہ میں ظلم و بربریت کی وہ تاریخ رقم کی ہے کہ پوری انسانیت کا سر شرم سے جھک گیا ہے۔ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے پورا پاکستان ایک ہے، ہمارے دل فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے فلسطینی سفیر کی ملاقات کے موقع پر وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ بھی موجود تھے۔