احتجاجی ریلی نکالنے پرپی ٹی آئی رہنماسلمان اکرم راجہ،لطیف کھوسہ گرفتار

احتجاجی ریلی نکالنے پرپی ٹی آئی رہنماسلمان اکرم راجہ،لطیف کھوسہ گرفتار
کیپشن: احتجاجی ریلی نکالنے پرپی ٹی آئی رہنماسلمان اکرم راجہ،لطیف کھوسہ گرفتار

ایک نیوز :لاہورپولیس نے احتجاجی ریلی نکالنے پرپی ٹی آئی رہنماسلمان اکرم راجہ،لطیف کھوسہ کوگرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے انتخابی دھاندلی کیخلاف آج ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کی کال دی تھی جس پر لاہور میں جی پی او چوک میں تحریک انصاف کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

پولیس نے تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ کو اچھرہ سے گرفتار کیاگیا۔

 لطیف کھوسہ کے بیٹے شہبازکھوسہ کے مطابق والد لطیف کھوسہ کو ایس پی کینٹ نے صدر گول چکر سے ریلی میں شرکت کیلئے جاتے ہوئے گرفتار کیا۔