امریکا میں طوفانی بگولوں نے 6افراد کی جان لے لی

امریکا میں طوفانی بگولوں نے 6افراد کی جان لے لی
کیپشن: امریکا میں طوفانی بگولوں نے 6افراد کی جان لے لی

 ایک نیوز :امریکی ریاست ٹینیسی میں طوفانی بگولوں کی زد میں آکر 6 افراد ہلاک ہوگئے ، معمولات زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئے۔
 ریاست ٹینیسی میں طوفانی بارشوں کے بعد بگولوں نے نہ صرف املاک کو شدید نقصان پہنچایا اور بجلی کا نظام منقطع کردیا ۔طوفانی بگولوں سے بجلی کے تار گئے اور 80 ہزار کے قریب گھرانے بجلی سے محروم ہوگئے۔ حکام نے شہریوں سے باہر نہ نکلنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کے تاروں سے دور رہیں۔
میونسپل گورنمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ طوفانی بارشوں کے باعث کئی سڑکیں تباہ ہوگئیں جن کی مرمت کا کام جاری ہے۔ شہری ایسے مقامات پر جانے سے گریز کریں۔
ریاست ٹینیسی کے کئی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی جب کہ اسپتالوں، فائر بریگیڈ اور بلدیاتی اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔