ملتان میں سلنڈر، لاہور میں سیوریج پائپ لائن میں دھماکا، بچہ جاں بحق

ملتان: گودام میں دھماکے کے نتیجہ میں ایک بچہ جاں بحق
کیپشن: Multan: A child died as a result of an explosion in a warehouse

ویب ڈیسک: پنجاب کے ضلع ملتان میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں سیوریج پائپ لائن میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 5افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان کے علاقے شجاع آباد روڈ پر ویئر ہاؤس میں ہینڈ گرنیڈ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق بم کباڑ کے سامان میں موجود تھا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، افسوس ناک واقعے میں زخمی ہونیوالے افراد کو نشترہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 پولیس نے موقع پر پہنچ کرقانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

لاہور

علاوہ ازیں لاہور کے علاقے مغلپورہ میں سیوریج پائپ لائن میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 5افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق دھماکا سیوریج پائپ لائن میں گیس بھر جانے کے باعث ہوا جبکہ دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دھماکے کے بعد پتھر لگنے سے ایک گاڑی اور کچھ موٹرسائیکلز کو بھی نقصان پہنچا۔