ادارے ہماری جان ہیں،کبھی اداروں کیخلاف بات نہیں کی: شہباز گل

ادارے ہماری جان ہیں،کبھی اداروں کیخلاف بات نہیں کی: شہباز گل
کیپشن: ادارے ہماری جان ہیں،کبھی اداروں کیخلاف بات نہیں کی: شہباز گل

ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ ادارے ہماری جان ہیں، میرے بیان میں کچھ ایسا نہیں جس سے شرمندگی ہو۔

   تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی عدالت میں پیشی کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادارے ہماری جان ہیں ان کے خلاف نہیں بلکہ بیورو کریسی کے بارے میں بات کی۔

یہ بھی پڑھیں:شہبازگل کیخلاف بغاوت پر اکسانے کا کیس،عدالت نے2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-08-10/news-1660109158-1716.mp4

شہباز گل کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی اداروں کے خلاف بات نہیں کی، ان کے بیان میں ایسا کچھ غلط نہیں جس پر شرمندگی ہو، ان کا بیان ایک محبت وطن کا بیان ہے، فوج سے پیار کرنے والے کا بیان ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے کسی کو اکسانے کی کوشش نہیں کی، سٹریٹجک میڈیا سیل کے افسران کو کہا اور بیوروکریسی کے افسران کے بارے میں بات کی۔