حکومت کا 9مئی کو پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ

حکومت کا 9مئی کو پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ
کیپشن: حکومت کا 9مئی کو پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ

ایک نیوز:پنجاب حکومت نےسانحہ9مئی کی مذمت کیلئے پنجاب اسمبلی کااجلاس 9مئی کو  بلانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس9مئی کو بلانے کی سمری تیار کرلی گئی۔اجلاس میں گزشتہ سال ہونے والے سانحہ نو مئی کی مذمت کی جائے گی ۔سانحہ نو مئی کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے بھی   پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لئے ریکوزیشن دے رکھی ہے ۔اپوزیشن کی ریکوزیشن پر اجلاس بلانے کا معاملہ ابھی زیر غور نہیں۔