لبنانی شوارما کوبہترین سینڈوچ قراردیدیاگیا

لبنانی شوارما کوبہترین سینڈوچ قراردیدیاگیا
کیپشن: لبنانی شوارما کوبہترین سینڈوچ قراردیدیاگیا

ویب ڈیسک:لبنانی شوارما کو دنیا کا چوتھا بہترین سینڈوچ قرار دے دیا گیا۔
شوارما ایک سینڈوچ کی قسم ہے جسے پہلےمیدے کو روٹی کی شکل دے کر گرل پر پکایا جاتا ہے اور پھر اس میں گوشت سمیت مخصوص سبزیاں اور مختلف ساسز شامل کیے جاتے ہیں۔
شوارما ایشیائی اور عرب ممالک میں بہت مقبول ہے اور تمام ہی اسٹریٹ فوڈ میں دستیاب ہوتا ہے جب کہ اسے دنیا بھر میں بھی پسند کیا جارہا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹیسٹ اٹلیس ( روایتی کھانوں کے لیے ایک تجرباتی ٹریول آن لائن گائیڈ ) نے ذائقے اور معیار کے لحاظ سے لبنانی شوارما کو دنیا کا چوتھا بہترین سینڈوچ قرار دے دیا ہے۔