اداکارہ نازش جہانگیربابر اعظم سے شادی کی خبروں پربول پڑیں

اداکارہ نازش جہانگیربابر اعظم سے شادی کی خبروں پربول پڑیں
کیپشن: اداکارہ نازش جہانگیربابر اعظم سے شادی کی خبروں پربول پڑیں

ایک نیوز:اداکارہ نازش جہانگیر  نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم سے شادی کے خبریں پھیلانے والوں کو کھری کھری سنادیں۔

 مزاح سے بھرپور فلم’’ پوپے کی ویڈنگ‘‘ کی  کاسٹ میں شامل اداکارہ نازش جہانگیر اور اداکار خوشحال خان کا’’ایک نیوز‘‘سے  گفتگو کی۔

اداکارہ نازش جہانگیر کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کے معاملے پر کوئی بیان نہیں دینا چاہتی تھی۔ ہم دونوں کو ایک دوسری کی زندگی میں خوامخواہ گھسا دیا ۔نہ بابر اعظم نے مجھے سے سوال کیا نہ میں نے  بابر اعظم سے کیا  ہمارے پاس اور بہت مسائل ہیں جن پر گفتگو کی جاسکتی ہے ۔ فلسطین کے معاملے پر اتنی گفتگو کی ہوتی تو شاید کسی کا فائدہ ہوجاتا ۔

اداکارہ کاکہنا تھا  کہ بابر اعظم اور میری فیلڈ الگ ہے، اس معاملے پر مزید بات نہیں کرنا چاہتی۔

پاکستانی اداکارہ نازش جہانگیر کہتی ہیں کہ شادی کے حوالے سے والدین کے فیصلے ہمیشہ درست ہوتے ہیں۔اپنی فلم’’فلم پوپے کی ویڈنگ‘‘ میں بھی نوجوانوں کو شادی سے متعلق خوبصورت پیغام دیا ہے۔  فلم 10 مئی کو پاکستانی سمیت دنیا بھر میں ریلیز ہونے جارہی ہے۔نئی فلم میں  نوجوانوں کی شادی کے حوالے سے کوششوں کو دیکھایا گیاہے۔ازدواجی زندگی سے متعلق والدین کے فیصلے ہمیشہ درست ثابت ہوتے ہیں۔

فلم کے لیڈ ہیرو خوشحال خان کہتے ہیں فلم کی کہانی اور ڈائیلاگ دیکھنے والوں کو بے حد پسند آئیں گے۔امید ہے فلم دیکھنے والوں کو بے حد بھائے گی ۔

فلم ’’پوپے کی  ویڈنگ‘‘  کنزی ضیا اور عمار لاثانی کی جانب سے ڈائریکٹ کی گئی ہے۔