شمالی وزیرستان،سکیورٹی فورسز کا آپریشن،6دہشت گرد جہنم واصل

شمالی وزیرستان،سکیورٹی فورسز کا آپریشن،6دہشت گرد جہنم واصل
کیپشن: شمالی وزیرستان،سکیورٹی فورسز کا آپریشن،6دہشت گرد جہنم واصل

 ایک نیوز:شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 6دہشت گردوں کوجہنم واصل کردیا۔

آئی ایس پی آر  کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جینس  بیسڈ آپریشن کیا۔سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں شدید فائننگ کا تبادلہ ہوا جس میں 6دہشت گرد ہلاک ہوئے ۔دہشت گردوں کا ٹھکانہ بھی تباہ کر دیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد علاقے میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کے خلاف ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔علاقے سے دہشت گردوں کا خاتمہ یقینی بنانے کے لیے سینیٹائزیشن  آپریشن جاری ہے ۔