گندم بحران پر سابق نگران وزیراعظم انوار الحق بول پڑے 

گندم بحران پر سابق نگران وزیراعظم انوار الحق بول پڑے 
کیپشن: گندم بحران پر سابق نگران وزیراعظم انوار الحق بول پڑے 

ایک نیوز: گندم بحران پر سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے حکومتی وزراکے الزامات کو مسترد کردیا۔

سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑکا غیر رسمی گفتگو میں کہنا تھا کہ کسی کمیٹی نے بلایا نہ ہی کوئی نوٹس موصول ہوا ہے۔تحقیقاتی کمیٹی نے بلایا تو کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کروں گا۔کوئی کرپشن نہیں کی، کمیٹی کے بلانے پر پیش ہونے میں کوئی ہرج نہیں۔تمام افسران موجود ہیں جنہوں نے گندم سے متعلق تخمینہ پیش کیا تھا۔نگران کابینہ کے وزرا آج بھی موجودہ حکومت میں ہیں، ان سے بھی پوچھا جا سکتا ہے۔میرے بیانات موجود ہیں، وزرا اور افسران بھی موجود ہیں ان سے پوچھ گچھ کی جا سکتی ہے۔اگر کمیٹی کوئی ایکسٹرا چیز پوچھنا چاہے توپوچھ سکتی، باقی سب کچھ تو آن ریکارڈ موجود ہے۔

انوار الحق کاکڑ کاکہنا ہے کہ گندم کی درآمد میں کوئی کرپشن کی نہ ہی غلط فیصلہ کیا۔نجی شعبہ کو گندم درآمد کی اجازت 4 سال پہلے دی گئی۔نجی شعبے کے گندم درآمد پر پابندی ہوتی اور ہم اجازت دیتے تو قصور ہمارا ہو سکتا تھا۔