پنجاب حکومت کے7 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز تبدیل

پنجاب حکومت کے7 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز تبدیل
کیپشن: پنجاب حکومت کے7 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز تبدیل

ایک نیوز:پنجاب حکومت نے 7 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز تبدیل کردیئے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر سرگودھا کپٹن ریٹائرشعیب علی تبدیل ،میڈ کیئریئرٹریننگ پر جائیں گے ۔ایڈیشنل سیکرٹری  وزیر اعلی آفس اورنگزیب خان کو ڈپٹی کمشنر سرگودھا تعینات کردیا گیا۔ڈپٹی کمشنر بھکر نور محمد اعوان کو عہدے سے ہٹا کر ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کاحکم،ڈپٹی سیکرٹری وزیر اعلی آفس علی اکبر کو ڈپٹی کمشنر بھکر تعینات کردیا گیا۔گریڈ 19 کی صائمہ علی ڈپٹی کمشنر ساہیوال تعینات،ڈپٹی کمشنر جہلم سمیع اللہ فاروق تبدیل ،ڈپٹی کمشنر جہلم سمیع اللہ فاروق میڈ کیرئر ٹرننگ پر جائیں گے ۔

گریڈ 19 کی سیدہ رملہ علی کو ڈپٹی کمشنر جہلم تعینات کردیا ۔ڈپٹی کمشنر لیہ خالد پرویز کو عہدے سے ہٹا دیا ۔گریڈ 19 کے خالد پرویز کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم ،امیر بیدر کو ڈپٹی کمشنر لیہ تعینات کردیا ۔

ڈپٹی کمشنر میانوالی سجاد احمد خان کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم ،خالد جاوید گورائیہ کو ڈپٹی کمشنر میانوالی تعینات کردیا ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ ذیشان حنیف میڈ کیرئر ٹرننگ پر جائیں گے ۔ فرخ عتیق خان کو ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ تعینات کردیا ۔

ایڈیشنل سیکرٹری وزیر اعلی آفس عمر شیر چٹھہ کو اے ایس کوآرڈینیٹنشن چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کردیا ۔محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔