مریم نواز سے ارکان اسمبلی کی ملاقات،فلاحی منصوبوں پرتبادلہ خیال

مریم نواز سے ارکان اسمبلی کی ملاقات،فلاحی منصوبوں پرتبادلہ خیال
کیپشن: مریم نواز سے ارکان اسمبلی کی ملاقات،فلاحی منصوبوں پرتبادلہ خیال

ایک نیوز :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مختلف اضلاع کے ارکان اسمبلی کی ملاقات،فلاحی منصوبوں پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

ارکان اسمبلی نے حالیہ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی کامیابی پر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو مبارکباد پیش کی ۔

ارکان اسمبلی کاکہنا تھاکہ ضمنی الیکشن میں شاندار کامیابی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی عوام دوست پالیسیوں پر عوام کے  اعتماد کامنہ بولتا ثبوت ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے دو ماہ کے قلیل عرصے میں قابل قدر عوامی فلاحی منصوبے شروع کر دیئے ہیں۔لوگوں کو مریم نواز سے بہت امیدیں ہیں، آپ ہماری توقعات سے زیادہ کام کر رہی ہیں۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف  عوام سے کئےوعدوں کو پوراکررہی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کاکہنا تھا کہ لاہور کے 50علاقوں میں فری وائی فائی سروس کا آغاز کر دیا، دیگر شہروں میں بھی جلد کریں گے۔اپنی چھت…… اپنا گھر پراجیکٹ کیلئے چھ شہروں میں 519 کنال سٹیٹ لینڈ کی نشان دہی کی جا چکی ہے۔  عوام کو سستے آٹا اور روٹی فراہم کررہے ہیں ۔کاشتکاروں کی فلاح سب سے زیادہ عزیز ہے، ریلیف دینے کے لئے اقدامات  کررہے ہیں۔ 8ہزار کھالوں کو پختہ کرنے کے پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ کسانوں کے لئے400_ارب روپے کا پیکج لارہے ہیں ۔نواز شریف کسان کارڈ کے اجراء سے کسانوں کو سہولت ہوگی ۔

مریم نواز سے ملاقات کرنے والوں میں ممبر قومی اسمبلی ریاض الحق جج، اراکین پنجاب اسمبلی اختر علی خان، قیصر اقبال سندھو، محمد نوازشامل تھے۔
سینیٹر پرویز رشید، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، مشیر ذیشان ملک اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔