راولپنڈی: لانگ مارچ کے پیش نظر حکومت کا 2 روز کیلئے تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان

راولپنڈی: لانگ مارچ کے پیش نظر حکومت کا 2 روز کیلئے تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان
کیپشن: Rawalpindi: In view of the long march, the government has announced to close educational institutions for 2 days(file photo)

ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ اور موجودہ ملکی سیاسی صورتحال کے پیش نظر پنجاب حکومت نے راولپنڈی میں آئندہ 2 یوم کے لیے تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں نے راولپنڈی کو اسلام آباد سے ملانے والے تمام راستے بند کر رکھے ہیں۔ کارکنوں کی پولیس سے جھڑپیں ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ گزشتہ روز بھی اسلام آباد پولیس نے فیض آباد کے مقام پر پی ٹی آئی کارکنان پر آنسو گیس کی شیلنگ کی تھی۔ 

اب خبر یہ آئی ہے کہ پنجاب حکومت نے موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر آئندہ 2 یوم کے لیے راولپنڈی کے تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق 8 اور 9 نومبر کو راولپنڈی کے تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔