رمضان المبارک،تعلیمی اداروں کےنئے اوقات کار جاری

رمضان المبارک،تعلیمی اداروں کےنئے اوقات کار جاری
کیپشن: رمضان المبارک،تعلیمی اداروں کےنئے اوقات کار جاری

ایک نیوز :رمضان المبارک کے دوران تعلیمی اداروں کے نئے اوقات کار جاری کردیئے گئے ۔

رمضان المبارک کے دوران سرکاری تعلیمی اداروں میں سوموار تا پیر صبح کی شفٹ صبح ساڑھے 8 سے 1 بجے تک ہوگی۔ بروز جمعہ تعلیمی اداروں میں اوقات کار ساڑھے 8 سے ساڑھے 12 تک ہوں گے ۔ڈبل شفٹ کے حامل تعلیمی اداروں میں پیر تا جمعہ پہلی شفٹ صبح ساڑھے 8 سے ساڑھے 12 ہوگی۔ تعلیمی اداروں میں دوسری شفٹ کے اوقات کار پیر سے جمعرات 1 سے 5 بجے ہوں گے ۔بروز جمعہ دوسری شفٹ 1.30 سے 5 بجے تک ہوگی ۔

وفاق کے زیر انتظام تعلیمی اداروں کی انتظامیہ شیڈول پر عملدرآمد کروانے کی پابند ہوگی ۔فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے تعلیمی اداروں کے نئے اوقات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔