تعلیمی بورڈز کیجانب سے انٹرمیڈیٹ امتحانات کے داخلوں کی تاریخ میں توسیع

تعلیمی بورڈز کیجانب سے انٹرمیڈیٹ امتحانات کے داخلوں کی تاریخ میں توسیع
کیپشن: Extension of date of admissions for intermediate examinations by education boards

ایک نیوز: پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے امتحانات کے لئے داخلہ فارمز جمع کرانے کی آخری  تاریخ میں توسیع کردی۔

رپورٹ کے مطابق تعلیمی بورڈز کی جانب سے اس اقدام سے طلبا کو ریلیف ملے گا۔ پنجاب بورڈز کمیٹی کے چئیرمین کی جانب سے جاری کردہ اعلان کے مطابق سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم کی تاریخ 30 جنوری 2024 تک بڑھا دی گئی ہے۔

جو طلبا 30 جنوری تک بھی داخلہ فارم جمع نہ کراسکے وہ ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم 7 فروری جبکہ تین گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم 12 فروری 2024 تک جمع کرا ئے جاسکیں گے۔