سی ٹی ڈی پنجاب نےدہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا ڈالا

سی ٹی ڈی پنجاب نےدہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا ڈالا
ڈیرہ غازی خان(ایک نیوز نیوز)‌ڈیرہ غازی خان میں سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ،فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب نے ڈیرہ غازی خان میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی اور القاعدہ سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ۔ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں مارے جانے والے دہشت گردوں کی شناخت عمران اور شکیل کے ناموں سے ہوئی ہے ،جبکہ ان کے دو ساتھی فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کے لئے کوششیں کی جا رہی ہیں.