شکرگڑھ: بھارت سے ڈرون کے ذریعے منشیات کی پاکستان منتقلی ناکام، مقدمہ درج

شکرگڑھ: بھارت سے ڈروان کے ذریعے منشیات کی پاکستان منتقلی ناکام، مقدمہ درج
کیپشن: Shakargarh: Transfer of drugs from India through Drwan to Pakistan failed, case registered

ایک نیوز: شکر گڑھ میں بھارت سے ملحقہ سرحدی موضع کینٹھ کے کھیتوں سے منشیات سے لدا ڈرون بر آمد ہوا۔ ڈرون سے دو کلو سے زائد ہیروئن کے دوپیکٹ بھی ملے، پولیس تھانہ کوٹ نیناں نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ 

پولیس رپورٹ کے مطابق موضع کینٹھ کے سرحدی علاقے کے کھیتوں میں گرے ڈرون کی اطلاع شہری نے دی۔ پولیس کو ڈرون سے ہیروئن کے2 کلو گرام سے زائد وزنی دو پیکٹ اور 3 بیٹریاں ملیں۔ 

ڈی ایس پی رائے احسان الٰہی کے مطابق  ڈرون ٹارگٹ تک پہنچنے سے پہلے ہی گرگیا۔  نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیکنگ اور ابتدائی تحقیق سے منشیات اور ڈرون کے تانے بانے انڈیا سے مل رہے ہیں۔