14 سالہ کار ڈرائیور نے رکشہ کچل ڈالا، دوخواتین سمیت 4 زخمی

file photo
کیپشن: file photo
سورس: google

 ویب ڈیسک :  لاہورمیں کم عمر ڈرائیور نے  چنگ چی رکشہ کچل ڈالا ، ، 14 سالہ کار سوار نے رکشے کو ٹکر مار کر چار افراد کو اسپتال پہنچا دیا۔

 رپورٹ کے مطابق کالج روڈ بٹ چوک کے قریب 14 سالہ کار سوار ابراہیم نے تیز رفتاری کے باعث چنگی چی رکشہ کو ٹکر مار دی۔

حادثے میں چار افراد زخمی ہو گئے اور کار سوار کا بازو بھی فریکچر ہوا۔

امدادی ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد جناح اسپتال منتقل کر دیا۔

ریسکیو ٹیموں کے مطابق زخمیوں میں 17 سالہ کاشی، 29 سالہ فاطمہ اور 55 سالہ غفوراں بی بی شامل ہیں، جبکہ دونوں زخمی خواتین کی حالت تشویشناک ہے۔