راولپنڈی: پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، گٹکے کی بھاری مقدار پکڑلی

راولپنڈی: پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، گٹکے کی بھاری مقدار پکڑلی
کیپشن: Rawalpindi: Action of Punjab Food Authority, huge quantity of Gutke seized

ایک نیوز: راولپنڈی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے گٹکے کی بھاری مقدار پکڑلی۔ 2400 ساشے گٹکا تلف کرکے کریانہ سٹور مالکان کیخلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کارروائی ننکاری بازار راول ٹاؤن میں کریانہ سٹور پر کی گئی۔ سٹور مالکان پابندی کے باوجود ممنوعہ گٹکا فروخت کر رہے تھے۔ 

فوڈ سیفٹی ٹیم نے سینکڑوں ساشے گٹکا برآمد کرکے تلف کردیا۔ سنگین خلاف ورزی پر فوڈ بزنس مالکان کیخلاف مقدمہ درج کروادیا گیا۔ 

یاد رہے کہ گٹکے کا استعمال منہ اور گلے کے کینسر کا باعث بنتا ہے۔