خان پور: پنجاب کالج کے طلباء گینگسٹر بن گئے

خان پور: پنجاب کالج کے طلباء گینگسٹر بن گئے
کیپشن: Khanpur: Students of Punjab College became gangsters

ایک نیوز: خان پور میں پنجاب کالج کے طلباء گینگسٹر بن گئے۔ جن کے لڑائی جھگڑے کی ویڈیو ایک نیوز نے حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق خان پور کے تھانہ سٹی کی حدود میں ماڈل ٹاؤن میں طلباء آپس میں جھگڑ پڑے۔ جھگڑے کی ایکسکلوزیو فوٹیج ایک نیوز نیوز کو موصول ہوگئی۔

ویڈیو میں طالب علموں کو مخالف طالب علم پر تھپڑوں،گھونسوں،اور لاتوں سے تشدد کرتے واضح دیکھا جا سکتا ہے۔ 

ترجمان پولیس کے مطابق طالب علم پر تشدد کرنے والے 3 ملزمان کو سٹی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ لڑنے جھگڑنے والے طلباء مقامی پنجاب کالج میں زیر تعلیم ہیں۔