مظفرگڑھ میں مسلم لیگ ن کا ورکرز کنونشن آج منعقد ہوگا

مظفرگڑھ میں مسلم لیگ ن کا ورکرز کنونشن آج منعقد ہوگا
مظفرگڑھ (ایک نیوز نیوز) مظفرگڑھ میں مسلم لیگ ن کا ورکرز کنونشن آج منعقد ہوگا،کنونشن سے احسن اقبال،خواجہ سعد رفیق،رانا ثناءاللہ اور دیگر مسلم لیگی قیادت خطاب کرے گی.

تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن کی تیاریاں جاری ہیں،مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری فیاض موہانہ کیمطابق فیصل اسٹیڈیم میں مسلم لیگی کارکنوں کے لیے 8 ہزار سے زائد کرسیاں لگائی جارہی ہیں.کنونشن میں خطاب کرنے والے رہنماؤں کے بیٹھنے کے لیے 80 فٹ لمبا اور 20 فٹ چوڑا سٹیج تیار کیا جارہا ہے.

ملک فیاض موہانہ کیمطابق کنونشن میں شریک ہونے والے کارکنوں کے لیے ماسک اور ہینڈسینیٹائزرز کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے،،کنونشن کی سکیورٹی کے لیے 300 سے زائد افسران اور اہلکار تعینات کیے گئے ہیں،مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری کیمطابق ورکرز کنونشن سے احسن اقبال،خواجہ سعدرفیق،رانا ثناءاللہ،اویس لغاری خطاب کریں گے.