بھارتی ماڈل و اداکارہ عائشہ خان کی اقراعزیز کیساتھ کام کی خواہش

بھارتی ماڈل و اداکارہ عائشہ خان کی اقراعزیز کیساتھ کام کی خواہش
کیپشن: بھارتی ماڈل و اداکارہ عائشہ خان کی اقراعزیز کیساتھ کام کی خواہش

ویب ڈیسک:بھارتی ماڈل و اداکارہ عائشہ خان نے پاکستانی ڈراموں اور خصوصی طور پر اقرا عزیز کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
بھارتی ماڈل و اداکارہ عائشہ خان کاکہنا ہے کہ  پاکستانی ڈرامے اتنے اپنے ملک میں نہیں دیکھے جاتے، جتنے بھارت میں دیکھے جاتے ہیں۔
عائشہ خان اب تک متعدد بھارتی ڈراموں اور متنازع ریئلٹی شو بگ باس میں بھی شرکت کر چکی ہیں۔
حال ہی میں عائشہ خان نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے پاکستانی اداکاروں اور یہاں کے ڈراموں پر کھل کر بات کی۔
انہوں نے اقرا عزیز کو اپنی پسندیدہ اداکارہ قرار دیتے ہوئے ان کی خوبصورتی کی بھی تعریفیں کیں اور کہا کہ وہ انہیں بہت پسند ہیں۔