نئے نظام کو لانے کا اعلان صرف شعبدہ بازی ہوتی ہے ،عظمیٰ بخاری

حکومت رمضان پیکج لوگوں کےگھروں میں پہنچائےگی،عظمیٰ بخاری
کیپشن: The government will deliver the Ramadan package to people's homes, Uzma Bukhari

ایک نیوز:ترجمان مسلم لیگ ن عظمیٰ بخاری نےکہاہےکہ نئے نظام کو لانے کا اعلان صرف شعبدہ بازی ہوتی ہے ۔
تفصیلات کےمطابق ترجمان مسلم لیگ ن عظمیٰ بخاری کالاہورمیں میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےکہناتھاکہ مریم نوازوزیراعلیٰ پنجاب بننےکےبعد ایک ہفتے سے تعلیمی انتظام ، صحت کےانتظام اورخواتین پر تشدد کے واقعات سمیت دیگر تمام شعبوں میں کام کر رہی ہیں کسی خاتون کے ساتھ تیزاب گردی کا واقع ہو یا گھریلو ملازمہ پر تشدد کا واقع ہو وزیر اعلیٰ پنجاب کا سخت ردعمل ہے۔
عظمیٰ بخاری کامزیدکہناتھاکہ جتنے بھی واقعات اب تک پیش آئے ہیں تمام کے ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے ،وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک نیا محکمہ یا اتھارٹی بنانے کی منظوری دی ہےجو اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اورخود ساختہ مہنگائی کو کنٹرول کرے گا ۔
لیگی رہنماکاکہناتھاکہ پنجاب حکومت کےرمضان پیکج کچھ دنوں میں شہریوں کے گھروں تک پہنچائےجائیں گے، سستے رمضان بازار بھی لگائے جائیں گے، 15 ایسے اضلاع جہاں رمضان بازار نہیں لگائے جاتے تھے وہاں بھی اب رمضان بازار کی منظوری دے دی گئی ہے۔
ترجمان مسلم لیگ ن کامزیدکہناتھاکہ مریم نواز نے جب سے حلف اٹھایا ہے ایک ماہ کا وقت دیا ہے پنجاب کے تمام گاؤں اور شہروں کی صفائی کو ممکن بنایا جائے، مختلف اضلاع میں کوڑا کرکٹ اٹھانے کی مہم جاری ہے جہاں پرسالوں سے ڈھیر لگے ہوئے تھے۔