پی ٹی آئی میں اختلافات شدت ا ختیارکر گئے

پی ٹی آئی میں اختلافات شدت ا ختیارکر گئے
کیپشن: پی ٹی آئی میں اختلافات شدت ا ختیارکر گئے

ایک نیوز: چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے معاملے پر پی ٹی آئی میں اختلافات شدت ا ختیارکر گئے۔شبلی فراز اور شیر افضل مروت آمنے سامنے آ گئے ۔

رہنما تحریک انصاف شیرافضل مروت کا ’’ایک نیوز‘‘ سے گفتگو میں کہنا تھا کہ عمران خان نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے میرا نام دیا۔شبلی فرار حامد  رضا کا نام دے رے ہیں یہ ان کی ذاتی خواہش ہو سکتی ہے ۔شبلی فراز غلط بیانی کررہے ہیں۔خان صاحب نے کبھی حامد رضا کا نام نہیں لیا۔

 واضح رہے کہ رہنما پی ٹی آئی شبلی فراز کا بیان سامنے آیاتھاکہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے عمران خان نے سنی اتحاد کونسل کےسربراہ صاحبزادہ حامد رضا کانام دیا تھا ۔ایک دو دن میں صورتحال واضح ہو جائیگی۔کنفیوژن سپیکر نے پیدا کی ہے۔