شاہ رخ خان کی فلم”ڈنکی“کاگانا”نکلےتھےکبھی ہم گھرسے“ریلیزکردیاگیا

شاہ رخ خان کی فلم”ڈنکی“کےگانا”نکلےتھےکبھی ہم گھرسے“ریلیزکردیاگیا
کیپشن: Shah Rukh Khan's song "Dinky" released

ویب ڈیسک: بالی ووڈکنگ خان کی نئی میگا فلم ”ڈنکی“کا نیا گانا”نکلے تھے کبھی ہم گھر سے“جاری کردیا گیا۔ 
تفصیلات کےمطابق رواں سال بالی ووڈپرسپرسٹارشاہ رخ خان کی حکمرانی کاسال رہاہےاب ان کی اس  سال کی یہ تیسری فلم آرہی ہےاس سے قبل وہ دوفلمیں انڈسٹری کودےچکےہیں،جس میں ”پٹھان“اور”جوان“شامل ہےجنہوں نےبزنس کےنئےریکارڈقائم کردیےہیں۔فلم انڈسٹری کےماہرین کےمطابق ”ڈنکی“بھی کامیابی کےریکارڈقائم کریں گی۔
”ڈنکی“ کے نئے گانے کو نامور گلوکار سونم نگم نے گایا ہے اور وہ اس سے قبل کنگ خان کے ساتھ متعدد سپر ہٹ گانے بالی وڈ انڈسٹری کو دے چکے ہیں۔
گانے کو لیجنڈری کمپوزر پرتم نے موسیقی دی ہے اور اس میں چار دوستوں کی اپنے وطن سے جذباتی وابستگی کو ظاہر کیا گیا ہے جو بیرون ملک جانا چاہتے ہیں۔

”ڈنکی“ محبت اور دوستی کی ایک ایسی کہانی ہے جسے جذباتی کہانی اور کامیڈی مناظر کے ساتھ لوگوں کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ تاپسی پنوں، بومن ایرانی، وکی کوشل، وکرم کوچھر اور انیل گروور جسے بہترین اداکار موجود ہیں۔
فلم ایک کامیڈی ڈراما ہے جس میں غیرقانونی طور پر بیرون ملک جانے والے لوگوں کے مسائل کو موضوع بنایا گیا ہے اور اسے21 دسمبر کو پوری دنیا میں ریلیز کیا جائے گا۔